كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: حج کے احکام و مناسک 28. باب مَا جَاءَ فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهَا الْمُحْرِمُ 28. باب: محرم کے لکڑبگھا کو شکار کرنے کا بیان۔ |
سنن ترمذي
كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: حج کے احکام و مناسک The Book on Hajj 47. باب مَا جَاءَ فِي كَسْرِ الْكَعْبَةِ باب: کعبہ میں توڑ پھوڑ کرنے کا بیان۔ Chapter: What Has Been Related About Demolishing The Ka'bah
اسود بن یزید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما نے ان سے کہا: تم مجھ سے وہ باتیں بیان کرو، جسے ام المؤمنین یعنی عائشہ رضی الله عنہا تم سے رازدارانہ طور سے بیان کیا کرتی تھیں، انہوں نے کہا: مجھ سے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اگر تمہاری قوم کے لوگ جاہلیت چھوڑ کر نئے نئے مسلمان نہ ہوئے ہوتے، تو میں کعبہ کو گرا دیتا اور اس میں دو دروازے کر دیتا“، چنانچہ ابن زبیر رضی الله عنہما جب اقتدار میں آئے تو انہوں نے کعبہ گرا کر اس میں دو دروازے کر دیئے۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الحج 125 (2905) (تحفة الأشراف: 16030) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الحج 42 (1583)، والأنبیاء 10 (3368)، وتفسیر البقرة 10 (4484)، صحیح مسلم/الحج 69 (1333)، سنن النسائی/الحج 125 (2903)، موطا امام مالک/الحج 33 (104)، مسند احمد (6/113، 177، 247، 253، 252) من غیر ہذا الطریق وبتغیر یسیر في السیاق۔»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (875)
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.