كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء جس کا قبضہ اسی کی چیز
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک چوپائے پر دعوی کیا، اور ان میں سے ہر ایک نے گواہ پیش کیا کہ اس نے اپنے چوپائے کو جفتی کرایا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق اس شخص کے حق میں فیصلہ فرمایا جس کے وہ (قبضہ) میں تھا۔ اسنادہ موضوع، رواہ فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده موضوع، رواه البغوي في شرح السنة (106/10 ح 2504) [و الشافعي في الأم (238/2)] ٭ فيه إبراهيم بن أبي يحيي (متروک) عن إسحاق بن أبي فروة (کذاب) عن عمر بن الحکم عن جابر به إلخ.» |