كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل مؤذنوں کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذان دینے والے قیامت کے دن سب سے زیادہ دراز گردن والے ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصلاة، باب فضل الاذان وهرب الشيطان، الخ: رقم: 387. صحيح ابن حبان: رقم، 1669. طبراني اوسط، رقم: 2851»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے وہاں تک اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے، ہر تر اور خشک چیز جو اسے سنتی ہے وہ اس کی تصدیق کرتی ہے، اور اذان سن کر باجماعت نماز پڑھنے والے کے لیے پچیس نیکیاں ہیں۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب الاذان، باب فضل الاذان الخ، رقم: 724. سنن نسائي، كتاب الاذان، باب رفع الصوت بالاذان، رقم: 645. قال الالباني: صحيح.»
|