باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 82. بَابُ: مَدِّ الصَّوْتِ بِالْقِرَاءَةِ باب: قرأت میں آواز کھینچنے کا بیان۔
قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کیسی ہوتی تھی؟ تو انہوں نے کہا: آپ اپنی آواز خوب کھینچتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/فضائل القرآن 29 (5045)، سنن ابی داود/الصلاة 355 (1465)، سنن الترمذی/الشمائل 43 (298)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 179 (1353)، (تحفة الأشراف: 1145)، مسند احمد 3/119، 127، 131، 192، 198، 289 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|