باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 52. بَابُ: السُّجُودِ فِي {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ} باب: «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کرنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہم نے اور جو ان دونوں سے بہتر تھے، انہوں نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 20 (578)، سنن ابی داود/الصلاة 331 (1407)، سنن الترمذی/الصلاة 285 (573)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 71 (1058)، (تحفة الأشراف: 14206)، مسند احمد 2/249، 461، سنن الدارمی/الصلاة 163 (1512) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|