باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 48. بَابُ: سُجُودِ الْقُرْآنِ السُّجُودِ فِي ص باب: سورۃ «ص» میں سجدوں کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ «ص» میں سجدہ کیا، اور فرمایا: ”داود علیہ السلام نے یہ سجدہ توبہ کے لیے کیا تھا، اور ہم یہ سجدہ (توبہ کی قبولیت پر) شکر ادا کرنے کے لیے کر رہے ہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 5506) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|