باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 64. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الْمَغْرِبِ بِالْمُرْسَلاَتِ باب: مغرب میں سورۃ المرسلات پڑھنے کا بیان۔
ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے گھر میں مغرب پڑھائی، تو آپ نے سورۃ المرسلات پڑھی، اس کے بعد آپ نے کوئی بھی نماز نہیں پڑھائی یہاں تک کہ آپ کی وفات ہو گئی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 18050)، مسند احمد 6/338، 339، 340 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم اپنی ماں (ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں سورۃ المرسلات پڑھتے سنا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 98 (763) مطولاً، المغازي 83 (4429)، صحیح مسلم/الصلاة 35 (462)، سنن ابی داود/فیہ 132 (810) مطولاً، سنن الترمذی/فیہ 114 (308) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الإقامة 9 (831)، (تحفة الأشراف: 18052)، موطا امام مالک/الصلاة 5 (24)، مسند احمد 6/338، 340، سنن الدارمی/الصلاة 64 (1331) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: سكت عنه الشيخ
|