باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 88. بَابُ: إِقَامَةِ الصُّلْبِ فِي الرُّكُوعِ باب: رکوع میں پیٹھ برابر رکھنے کا بیان۔
ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی نماز کافی نہیں ہوتی جس میں آدمی رکوع و سجود میں اپنی پیٹھ برابر نہ رکھے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 148 (855)، سنن الترمذی/الصلاة 81 (265)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 16 (870)، (تحفة الأشراف: 9995)، مسند احمد 4/119، 122، سنن الدارمی/الصلاة 78 (1366)، ویأتي عند المؤلف برقم: 1112 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|