باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 53. بَابُ: السُّجُودِ فِي الْفَرِيضَةِ باب: فرض نمازوں میں سجدہ تلاوت کا بیان۔
ابورافع کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے عشاء یعنی عتمہ کی نماز پڑھی، تو انہوں نے سورۃ «إذا السماء انشقت» پڑھی، اور اس میں سجدہ کیا، تو میں نے کہا: ابوہریرہ! اسے تو ہم کبھی نہیں کرتے تھے، انہوں نے کہا: اسے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، اور میں آپ کے پیچھے تھا، میں یہ سجدہ برابر کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 100 (766)، 101 (768)، سجود القرآن 11 (1078)، صحیح مسلم/المساجد 20 (578)، سنن ابی داود/الصلاة 331 (1407، 1408)، (تحفة الأشراف: 14649)، مسند احمد 2/229، 456، 459 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|