باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 59. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاَةِ الظُّهْرِ باب: نماز ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان۔
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے، اور آخری دونوں رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے تھے، اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 975 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|