باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 54. بَابُ: قِرَاءَةِ النَّهَارِ باب: دن کی نمازوں میں قرأت کا بیان۔
عطاء کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہر نماز میں قرآت کی جاتی ہے تو جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنایا ہم تمہیں سنا رہے ہیں، اور جسے آپ نے ہم سے چھپایا ہم بھی تم سے چھپا رہے ہیں۔
تخریج الحدیث: «وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14177)، مسند احمد 2/258، 273، 285، 301، 343، 348، 411 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہر نماز میں قرآت ہے، تو جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنایا ہم تمہیں سنا رہے ہیں، اور جسے آپ نے ہم سے چھپایا ہم تم سے چھپا رہے ہیں ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 104 (772)، صحیح مسلم/الصلاة 11 (396)، (تحفة الأشراف: 14190)، مسند احمد 2/273، 285، 348، 487 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جس میں آپ نے جہر سے قرات کی ہم بھی اس میں جہر سے قرات کرتے ہیں، اور جس میں آپ نے سرّی قرات کی اس میں ہم بھی سرّی قرات کرتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|