باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 49. بَابُ: السُّجُودِ فِي {وَالنَّجْمِ} باب: سورۃ النجم میں سجدہ کرنے کا بیان۔
مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں سورۃ النجم پڑھی، تو آپ نے سجدہ کیا، اور جو لوگ آپ کے پاس تھے انہوں نے بھی سجدہ کیا، لیکن میں نے اپنا سر اٹھائے رکھا، اور سجدہ کرنے سے انکار کیا، (راوی کہتے ہیں) ان دنوں مطلب نے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11287)، مسند احمد 3/420، 4/215، 6/400 (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ النجم پڑھی، تو اس میں آپ نے سجدہ کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/سجود القرآن 4 (1067) مطولاً، مناقب الأنصار 29 (3853) مطولاً، المغازي 8 (3972) مطولاً، تفسیر ’’والنجم‘‘ 4 (4863)، صحیح مسلم/المساجد 20 (576)، سنن ابی داود/الصلاة 330 (1406) مطولاً، (تحفة الأشراف: 9180)، مسند احمد 1/388، 401، 437، 443، 462، سنن الدارمی/الصلاة 160 (1506) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|