باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 56. بَابُ: تَطْوِيلِ الْقِيَامِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى مِنْ صَلاَةِ الظُّهْرِ باب: ظہر کی پہلی رکعت میں لمبا قیام کرنے کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز ظہر کھڑی کی جاتی تھی، پھر جانے والا بقیع جاتا اور اپنی حاجت پوری کرتا، پھر وضو کرتا اور واپس آتا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں ہوتے، (کیونکہ) آپ اسے خوب لمبی کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 34 (454)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 7 (825)، (تحفة الأشراف: 4282)، مسند احمد 3/35 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ آپ ہمیں ظہر پڑھاتے تھے تو آپ پہلی دونوں رکعتوں میں قرآت کرتے، اور یونہی کبھی ایک آدھ آیت ہمیں سنا دیتے، اور ظہر اور فجر کی پہلی رکعت بہ نسبت دوسری رکعت کے لمبی کرتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 96 (759)، 97 (762) مختصراً، 107 (776) مطولاً، 109 (777)، 110 (779)، صحیح مسلم/الصلاة 34 (451)، سنن ابی داود/الصلاة 129 (798، 799)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 8 (829)، (تحفة الأشراف: 12108)، مسند احمد 4/383، و 5/295، 297، 300، 301، 305، 307، 308، 309، 310، 311، سنن الدارمی/الصلاة 63 (1328، 1329، 1330) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: تاکہ لوگ پہلی رکعت کی فضیلت سے محروم نہ ہونے پائیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|