باب سجود القرآن ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان 60. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاَةِ الْعَصْرِ باب: عصر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان۔
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے، اور ظہر میں پہلی رکعت لمبی کرتے، اور دوسری رکعت (پہلی کی بہ نسبت) مختصر کرتے تھے، نیز فجر میں بھی ایسا ہی کرتے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 975 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں «والسماء ذات البروج» اور «والسماء والطارق» اور اسی جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 131 (805)، سنن الترمذی/الصلاة 113 (307)، (تحفة الأشراف: 2147)، مسند احمد 5/103، 106، 108، سنن الدارمی/الصلاة 62 (1327) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر میں «والليل إذا يغشى» پڑھتے تھے، اور عصر میں اسی جیسی سورت پڑھتے، اور صبح میں اس سے زیادہ لمبی سورت پڑھتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 35 (459)، المساجد 33 (618)، سنن ابی داود/الصلاة 131 (806)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 3 (673)، (تحفة الأشراف: 2179، 2185)، مسند احمد 5/86، 88، 101، 106، 108 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|