كِتَاب النِّكَاحِ کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 37. باب مَا يُقَالُ لِلْمُتَزَوِّجِ باب: دولہا کو کیا دعا دے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: «بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير» ”اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں کو خیر پر جمع کر دے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/النکاح 7 (1091)، سنن ابن ماجہ/النکاح 23 (1905)، سنن النسائی/ الیوم واللیلة (259)، (تحفة الأشراف: 12698)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/381)، سنن الدارمی/النکاح 6 (2219) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|