كِتَاب النِّكَاحِ کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 22. باب إِذَا أَنْكَحَ الْوَلِيَّانِ باب: جب دو ولی ایک عورت کا نکاح کر دیں تو اس کے حکم کا بیان۔
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس عورت کا نکاح دو ولی کر دیں تو وہ اس کی ہو گی جس سے پہلے نکاح ہوا ہے اور جس شخص نے ایک ہی چیز کو دو آدمیوں سے فروخت کر دیا تو وہ اس کی ہے جس سے پہلے بیچی گئی“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/النکاح 20 (1110)، سنن النسائی/البیوع 94 (4686)، سنن ابن ماجہ/التجارات 21 (2190)، (تحفة الأشراف: 4582)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/8،11، 12، 18، 22)، سنن الدارمی/النکاح 15 (2239) (ضعیف)» (حسن بصری مدلس ہیں اور ”عنعنہ“ سے روایت ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|