كِتَاب النِّكَاحِ کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 17. باب فِي نِكَاحِ الْعَبْدِ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ باب: غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے تو اس کے حکم کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے وہ زانی ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/النکاح 20 (1111)، (تحفة الأشراف: 2366)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/النکاح 43 (1959)، مسند احمد (3/301، 377، 382)، سنن الدارمی/النکاح 40 (2279) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو اس کا نکاح باطل ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث ضعیف، اور موقوف ہے، یہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7728) (ضعیف)» (اس کے راوی عبد اللہ بن عمر عمری ضعیف ہیں، انہوں نے موقوف کو مرفوع بنا ڈالا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|