كِتَاب النِّكَاحِ کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 48. باب فِي كَفَّارَةِ مَنْ أَتَى حَائِضًا باب: حائضہ عورت سے جماع کے کفارہ کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں صحبت کر بیٹھتا ہے فرمایا: ”وہ ایک یا آدھا دینار (بطور کفارہ) صدقہ ادا کرے“۔
تخریج الحدیث: «انظرحدیث رقم: 264، (تحفة الأشراف: 6490) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اگر دوران خون صحبت کی تو ایک دینار، اور خون بند ہو جانے پر صحبت کی تو آدھا دینار (کفارہ) ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم (265)، (تحفة الأشراف: 6498) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
|