كِتَاب النِّكَاحِ کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 12. باب فِي الرَّضْخِ عِنْدَ الْفِصَالِ باب: دودھ چھڑانے کے وقت دودھ پلانے والی کو انعام دینے کا بیان۔
حجاج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! دودھ پلانے کا حق مجھ سے کس طرح ادا ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لونڈی یا غلام (دودھ پلانے والی کو خدمت کے لیے دے دینے) سے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الرضاع 6 (1153)، سنن النسائی/النکاح 56 (3331)، (تحفة الأشراف: 3295)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/450)، سنن الدارمی/النکاح 50 (2300) (ضعیف)» (اس کے راوی حجاج بن حجاج بن مالک لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|