كِتَاب النِّكَاحِ کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 6. باب فِي الرَّجُلِ يَعْتِقُ أَمَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا باب: اپنی لونڈی کو آزاد کر کے اس سے شادی کرنے کے ثواب کا بیان۔
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی لونڈی کو آزاد کر کے اس سے شادی کر لے تو اس کے لیے دوہرا ثواب ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العلم 31 (97)، العتق 14 (2544)، 16 (2547)، الجہاد 154 (3011)، أحادیث الأنبیاء 47 (3446)، النکاح 13 (5083)، صحیح مسلم/النکاح 14 (154)، سنن النسائی/النکاح 65 (3347)، (تحفة الأشراف: 9108، 9170)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/النکاح 24 (1116)، سنن ابن ماجہ/النکاح 42 (1956)، مسند احمد (4/395، 398، 414، 415)، سنن الدارمی/النکاح 46 (2290)، (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی ہی کو ان کا مہر قرار دیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 76 (1345)، النکاح 14 (1365)، سنن الترمذی/النکاح 23 (1115)، والسیر 3 (1550)، سنن النسائی/النکاح 64 (3344، 4200)، (تحفة الأشراف: 1067)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 12 (371)، صلاة الخوف 6 (947)، البیوع 108 (2228)، الجہاد 74 (2893)، المغازي 38 (4200)، النکاح 13 (5086)، الأطعمة 8 (5387)، 28 (5425)، الدعوات 36 (6363)، سنن ابن ماجہ/النکاح 42 (1957)، مسند احمد (3/99، 138، 165، 170، 181، 186، 203، 239، 242)، سنن الدارمی/النکاح 45 (2288) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|