كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان The Book of Drinks 4. باب بَيَانِ أَنَّ جَمِيعَ مَا يُنْبَذُ مِمَّا يُتَّخَذُ مِنَ النَّخْلِ وَالْعِنَبِ يُسَمَّى خَمْرًا: باب: کھجور اور انگور کی شراب بھی خمر ہے۔ Chapter: Everything that is taken from the date palm or grape vine and steeped is called Khamr یحییٰ بن ابی کثیر نے کہا کہ ابو کثیر نے انھیں حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"شراب ان دو درختوں (کے پھلوں) سے بنائی جاتی ہے۔: کھجور اورانگورسے۔" حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دو درختوں کھجور اور انگور سے شراب بنتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عبداللہ بن نمیر نےکہا: اوزاعی نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابو کثیر نے حدیث سنائی، کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کوکہتے ہوئے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ فرمارہے تھے: "شراب ان دودرختوں (کے پھلوں) سے تیار ہوتی ہے: کھجور سے اورانگور سے۔" حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے، کھجور اور انگور۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
زہیر بن حرب اور ابوکریب نے کہا: ہمیں وکیع نےاوزاعی، عکرمہ بن عمار اورعقبہ بن توام سے حدیث بیان کی، انھوں نےابوکثیر سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "شراب ان دودرختوں سے بنائی جاتی ہے: انگور کی بیل اورکھجور کے درخت (کے پھل) سے۔ابو کریب کی روایت میں (الْکَرْمَۃِ وَالنَّخْلَۃِ کی بجائے) " الکرم والنخل" ہے۔ (مفہوم ایک ہی ہے) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں انگور اور کھجور سے بنتی ہے۔“ ابو کریب کی روایت میں الكرمة والنخلة
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|