كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان 3. باب تَحْرِيمِ التَّدَاوِي بِالْخَمْرِ وَبَيَانِ أَنَّهَا لَيْسَتْ بدوَاءٍ باب: شراب سے علاج کرنا حرام ہے اور وہ دوا نہیں ہے۔
حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب (بنانے) کےمتعلق سوا ل کیا، آپ نے اس سے منع فرمایا یا اس کے بنانے کو نا پسند فرمایا، انھوں نےکہا: میں اس کو دوا کے لئے بناتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یہ دوا نہیں ہے، بلکہ خود بیماری ہے۔"
|