زہیر بن حرب اور ابوکریب نے کہا: ہمیں وکیع نےاوزاعی، عکرمہ بن عمار اورعقبہ بن توام سے حدیث بیان کی، انھوں نےابوکثیر سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "شراب ان دودرختوں سے بنائی جاتی ہے: انگور کی بیل اورکھجور کے درخت (کے پھل) سے۔ابو کریب کی روایت میں (الْکَرْمَۃِ وَالنَّخْلَۃِ کی بجائے) " الکرم والنخل" ہے۔ (مفہوم ایک ہی ہے)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں انگور اور کھجور سے بنتی ہے۔“ ابو کریب کی روایت میں الكرمة والنخلة