كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان The Book of Drinks 15. باب فِي الشُّرْبِ مِنْ زَمْزَمَ قَائِمًا: باب: زم زم کھڑے ہو کر پینے کا بیان میں۔ Chapter: Drinking zamzam water while standing ابوعوانہ نے عاصم سے، انھوں نے شعبی سے، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم کا پانی پلایا تو آپ نے کھڑے کھڑے پیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم پلایا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
سفیان نے عاصم سے، انھوں نے شعبہ سے، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی، اس کے ایک ڈول سےکھڑے کھڑے پیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کے کنویں کے ڈول سے پیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہشیم نےکہا: ہمیں عاصم احول اور مغیرہ نے شعبی سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی پیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کے کنویں سے کھڑے ہو کر پیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
معاذ نے کہا: ہمیں شعبہ نے عاصم سے حدیث بیان کی، انھوں نے شعبی کو سنا، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم پلایا تو آپ نے کھڑے کھڑے پیا، آپ نے (اس وقت) پانی مانگا تھا (جب) آپ بیت اللہ کے پاس تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم سے پلایا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے پاس پانی طلب فرمایا تھا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
محمد بن جعفر اور وہب بن جریر دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی۔دونوں کی حدیث میں ہے: میں ڈول لے کر آپ کے پاس آیا۔ امام صاحب اپنے دو اساتذہ سے شعبہ ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں اور اس روایت میں یہ ہے، میں آپصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈول لے کر آیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|