عبداللہ بن نمیر نےکہا: اوزاعی نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابو کثیر نے حدیث سنائی، کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کوکہتے ہوئے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ فرمارہے تھے: "شراب ان دودرختوں (کے پھلوں) سے تیار ہوتی ہے: کھجور سے اورانگور سے۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے، کھجور اور انگور۔“