Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْأَشْرِبَةِ
مشروبات کا بیان
4. باب بَيَانِ أَنَّ جَمِيعَ مَا يُنْبَذُ مِمَّا يُتَّخَذُ مِنَ النَّخْلِ وَالْعِنَبِ يُسَمَّى خَمْرًا:
باب: کھجور اور انگور کی شراب بھی خمر ہے۔
حدیث نمبر: 5144
وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، وَعِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، وَعُقْبَةَ بْنِ التَّوْأَمِ ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ الْكَرْمَةِ وَالنَّخْلَةِ "، وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ الْكَرْمِ وَالنَّخْلِ.
زہیر بن حرب اور ابوکریب نے کہا: ہمیں وکیع نےاوزاعی، عکرمہ بن عمار اورعقبہ بن توام سے حدیث بیان کی، انھوں نےابوکثیر سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "شراب ان دودرختوں سے بنائی جاتی ہے: انگور کی بیل اورکھجور کے درخت (کے پھل) سے۔ابو کریب کی روایت میں (الْکَرْمَۃِ وَالنَّخْلَۃِ کی بجائے) " الکرم والنخل" ہے۔ (مفہوم ایک ہی ہے)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب ان دو درختوں انگور اور کھجور سے بنتی ہے۔ ابو کریب کی روایت میں الكرمة والنخلة

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»