كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان The Book of Drinks 16. باب كَرَاهَةِ التَّنَفُّسِ فِي نَفْسِ الإِنَاءِ وَاسْتِحْبَابِ التَّنَفُّسِ ثَلاَثًا خَارِجَ الإِنَاءِ: باب: پانی پینے میں برتن کے اندر سانس لینا مکروہ ہے اور باہر مستحب ہے۔ Chapter: It is disliked to breathe into the vessel, and it is recommended to take three breaths, outside the vessel عبداللہ بن ابی قتادہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات سے منع فرمایا ہے۔کہ برتن کے اندر سانس لیا جائے۔ عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برتن میں (سے پانی پیتے ہوئے اس سے منہ ہٹا کر) تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برتن میں (اس سے پانی پیتے وقت، باہر) تین سانس لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عبدالوارث نے ابو عصام سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے: "یہ (طریقہ) زیادہ سیر کرنے والا، زیادہ محفوظ اور زیادہ مزیدار ہے۔" حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں (بھی) پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتا ہوں۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیتے وقت تین سانس لیتے تھے اور آپصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اس سے خوب سیرابی ہوتی اور یہ پیاس سے محفوظ رہنے کا باعث اور بہت زود ہضم ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہشام دستوائی نے ابو عصام سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اسی کے مانند روایت کی اور کہا: "برتن میں (سے پیتے ہوئے) " امام صاحب یہی روایت اپنے دو اور اساتذہ سے کرتے ہیں اور اس میں في الشراب
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|