من كتاب الزكاة زکوٰۃ کے مسائل 10. باب مَا لاَ تَجِبُ فِيهِ الصَّدَقَةُ مِنَ الْحَيَوَانِ: جن حیوانات میں زکاۃ واجب نہیں ان کا بیان
سیدنا ابوہريرة رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام کی کوئی زکاة نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1672]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1463]، [مسلم 982]، [أبوداؤد 1594]، [ترمذي 628]، [نسائي 2467]، [ابن ماجه 1812]، [أبويعلی 6138]، [ابن حبان 3271]، [مسند الحميدي 1104، وغيرهم] وضاحت:
(تشریح حدیث 1669) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گھوڑے اور غلام میں زکاة واجب نہیں ہے۔ تفصیل (1667) پرگذر چکی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|