من كتاب الزكاة زکوٰۃ کے مسائل 9. باب النَّهْيِ عَنْ أَخْذِ الصَّدَقَةِ مِنْ كَرَائِمِ أَمْوَالِ النَّاسِ: لوگوں کے بہت نفیس مال سے زکاۃ لینے کی ممانعت کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: ”ان کے نفیس مال کو (زکاة میں) لینے سے بچنا۔“
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1671]»
اس حدیث کا حوالہ حدیث (1653) پر گذر چکا ہے۔ وضاحت:
(تشریح حدیث 1668) اس حدیث میں زکاة میں اچھا اچھا مال چھانٹ کر لینے کی ممانعت معلوم ہوتی ہے، یعنی زکاة میں جو مال لیا جائے وہ نہ تو بہت زیادہ اچھا ہو اور نہ خراب ہو، بلکہ دونوں کے بیچ کا متوسط مال ہونا چاہیے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
|