سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: ”ان کے نفیس مال کو (زکاة میں) لینے سے بچنا۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 1668) اس حدیث میں زکاة میں اچھا اچھا مال چھانٹ کر لینے کی ممانعت معلوم ہوتی ہے، یعنی زکاة میں جو مال لیا جائے وہ نہ تو بہت زیادہ اچھا ہو اور نہ خراب ہو، بلکہ دونوں کے بیچ کا متوسط مال ہونا چاہیے۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1671]» اس حدیث کا حوالہ حدیث (1653) پر گذر چکا ہے۔