تفسیر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کے فرمان ((یوم یقوم النّاس ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ المطففین)۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ”جس دن لوگ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہوں گے“ کی تفسیر میں فرمایا کہ بعض لوگ اپنے پسینے میں ڈوبے کھڑے ہوں گے جو دونوں کانوں کے نصف تک ہو گا۔
|