تفسیر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کے فرمان ((فلا نقیم لہم یوم القیامۃ وزنا)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الکھف)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بڑا موٹا آدمی آئے گا جو اللہ کے نزدیک مچھر کے ایک پر کے برابر بھی نہ ہو گا۔ یہ آیت پڑھو کہ ”ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن نہ رکھیں گے“ (یعنی دنیا کا موٹاپا اور مال اور دولت قیامت میں کام نہیں آئے گا وہاں تو عمل درکار ہے، اس حدیث سے موٹاپے کی مذمت ثابت ہوئی)
|