تفسیر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کے فرمان ((اذا جائ نصر اﷲ ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الفتح)۔
سیدنا عبیداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ تو جانتا ہے کہ قرآن کی یکبارگی مکمل نازل ہونے والی آخری سورت کون سی ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں! وہ یہ سورت ”جب اللہ تعالیٰ کی مدد آ جائے اور فتح آ جائے“ ہے انہوں نے کہا کہ تو نے سچ کہا۔
|