تفسیر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کے فرمان ((وان امرا خافت ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ النساء)۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اس آیت کے بارے میں ”اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے بدسلوکی یا بےرخی کا خطرہ ہو (تو ان دونوں پر کوئی حرج نہیں کہ وہ آپس میں { کوئی بات طے کر کے } صلح کر لیں ....) کہا کہ یہ آیت اس عورت کے بارے میں اتری جو ایک شخص کے پاس ہو اب وہ زیادہ اس کو اپنے پاس نہ رکھنا چاہے، لیکن اس عورت کی اولاد ہو اور صحبت ہو اپنے خاوند سے اور وہ اپنے خاوند کو چھوڑنا برا جانے، تو اس کو اپنے بارے میں اجازت دے۔ (یعنی اپنا حق زوجیت چھوڑ دے)
|