مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر
مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ھذان خصمان اختصموا ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الحج)۔
حدیث نمبر: 2152
Save to word مکررات اعراب
سیدنا قیس بن عباد کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ (سورۃ الحج کی اس آیت کے متعلق) قسم کھاتے تھے کہ یعنی یہ دونوں گروہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں، جو اپنے رب کے بارے میں لڑتے ہیں بیشک یہ ان لوگوں کے حق میں اتری ہے جو بدر کے دن مسلمانوں کی طرف سے (صف سے) لڑنے کے لئے باہر نکلے تھے۔ سیدالشہداء سیدنا حمزہ، سیدنا علی مرتضی اور عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہما اور کافروں کی طرف سے عتبہ اور شیبہ دونوں ربیعہ کے بیٹے اور ولید بن عتبہ۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.