تفسیر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کے فرمان ((فھل من مّدّکر)) کے متعلق (تفسیر سورۃ القمر)۔
ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے اسود بن یزید سے پوچھا اور وہ مسجد میں قرآن پڑھایا کرتے تھے کہ تم ((مّدّکر)) میں دال پڑھتے ہو یا ذال؟ انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کو سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ((فھل من مّدّکر)) دال سے پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ (یعنی جس میں نقطہ نہیں ہوتا)۔
|