مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((یوم یقوم النّاس ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ المطففین)۔
حدیث نمبر: 2174
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ”جس دن لوگ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہوں گے“ کی تفسیر میں فرمایا کہ بعض لوگ اپنے پسینے میں ڈوبے کھڑے ہوں گے جو دونوں کانوں کے نصف تک ہو گا۔