تفسیر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کے فرمان ((یوم نقول لجحنّم ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ ق)۔
عبدالوہاب بن عطاء اللہ تعالیٰ کے فرمان ((یوم نقول لجحنّم ....)) الآیۃ کے متعلق سعید سے وہ قتادہ سے اور وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: برابر جہنم میں لوگ ڈالے جاتے رہیں گے اور وہ یہی کہے گی کہ ”کچھ اور ہے“؟ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ عزت والا اپنا قدم اس میں رکھ دے گا۔ تب اس کا بعض حصہ بعض میں سمٹ جائے گا اور کہنے لگے گی کہ بس بس تیری عزت اور کرم کی قسم۔ اور برابر جنت میں جگہ خالی رہے گی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایک مخلوق کو پیدا کرے گا اور اس کو اس جگہ میں رکھے گا۔
|