Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((فلا نقیم لہم یوم القیامۃ وزنا)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الکھف)۔
حدیث نمبر: 2148
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بڑا موٹا آدمی آئے گا جو اللہ کے نزدیک مچھر کے ایک پر کے برابر بھی نہ ہو گا۔ یہ آیت پڑھو کہ ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن نہ رکھیں گے (یعنی دنیا کا موٹاپا اور مال اور دولت قیامت میں کام نہیں آئے گا وہاں تو عمل درکار ہے، اس حدیث سے موٹاپے کی مذمت ثابت ہوئی)