السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना افضل جہاد کی صورتیں “ अफ़ज़ल जिहाद के रूप ”
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں افضل جہاد ان لوگوں کا ہے، جو پہلی صف میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں اور پیچھے کو متوجہ نہیں ہوتے حتی کہ وہ شہید ہو جاتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو جنت کے اعلیٰ بالا خانوں میں داخل ہوں گے۔ ان کی طرف تیرا رب دیکھتا ہے اور تیرا رب جب کسی قوم پر ہنس دے تو ان پر کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا۔“
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل جہاد اس آدمی کا ہے جس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے۔“
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کون سے شہدا افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا خون بہا دیا اور اس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں۔“
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور پوچھا: کون سے لوگ افضل ہیں؟ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے افضل (یا بہتر) وہ آدمی ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے مال اور جان کے ساتھ جہاد کرتا ہے۔ (اس کے بعد اس) مومن (کا درجہ ہے جو) کسی گھاٹی میں فروکش ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے اور لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچاتا۔“
|