السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना فی سبیل اللہ کی اقسام “ अल्लाह के लिए ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اچانک ایک نوجوان پہاڑی راستے کو عبور کرتا ہوا آ رہا تھا، جب ہم نے اسے (ایک دفعہ) دیکھا تو پھر ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہے۔ ہم نے کہا: کاش یہ نوجوان اپنی جوانی، مستعدی اور قوت کو اللہ کے راستے میں صرف کرتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری یہ بات سنی اور فرمایا: ”کیا اللہ کا راستہ یہی ہے کہ آدمی شہید ہو جائے؟ (نہیں، بلکہ) جس نے والدین کی خدمت کی وہ بھی اللہ کے راستے میں ہے، جس نے اپنے اہل و عیال کو پالا پوسا وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے اور جس نے اپنے آپ کو پاکدامن رکھنے کے لیے کوشش کی وہ بھی اللہ کے راستے میں ہے اور جس نے مقابلہ بازی کے لیے کوشش کی تو وہ طاغوت (شیطان) کے راستے پر ہے۔“
|