السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना سفر جہاد کی فضیلت “ जिहाद के लिए यात्रा की फ़ज़ीलत ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو حج کرنے کے لیے نکلا اور فوت ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے قیامت کے دن تک حج کرنے والے کا ثواب لکھ دیتا ہے، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے نکلا اور فوت ہو گیا تو اللہ اس کے لیے قیامت کے دن تک عمرہ کرنے والے کا اجر لکھ دیتا ہے اور جو غازی اللہ کے راستے میں نکلا اور فوت ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے قیامت کے دن تک غازی کا اجر لکھ دیتا ہے۔“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں چلا تو جتنا غبار اس پر پڑے گا، اسی کے بقدر اسے قیامت کے دن کستوری ملے گی۔“
|