السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना شہدا کی اقسام “ शहीदों के प्रकार ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”تم کن کو شہد شمار کرتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جو اللہ کی راہ میں لڑتا ہے اور قتل کر دیا جاتا ہے۔ (وہ شہید ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت میں شہدا کم ہوں گے (حقیقت یہ ہے کہ) اللہ کے راستے میں قتل ہونے والا شہید ہے، اللہ کے راستے میں نیزہ سے مر جانے والا آدمی شہید ہے، ڈوب کر مر جانے والا شہید ہے، اللہ کے راستے میں اپنی سواری سے گر کر مر جانے والا شہید ہے اور اللہ کے راستے میں نمونیا سے مرنے والا آدمی شہید ہے۔“ محمد نے اسحاق نے کہا: «مَجْنُوْب» سے مراد «صَاحِب الْجَنْب» ہے۔
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کے راستے میں اپنی سواری سے گر کر فوت ہو گیا، وہ شہید ہو گا۔“
|