السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना غزوہ بدر کے لیے مشاور ت انصاریوں کا جذبہ جہاد “ बद्र की लड़ाई के लिए अन्सारियों की सलाह और जिहाद की भावना ”
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی طرف چلے اور لوگوں سے مشورہ کیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک مشورہ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر مشورہ کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مشورہ دیا، آپ خاموش ہو گئے۔ ایک انصاری نے کہا: (انصاریو!) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تم سے مشورہ لینا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ہم سے مشورہ لینا چاہتے ہیں؟ اللہ کی قسم! ہم اس طرح نہیں کہیں گے، جس طرح بنو اسرائیل نے موسی علیہ السلام سے کہا: تھا: «فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ» ”(موسی!) تو اور تیرا رب، تم دونوں جاؤ اور لڑو، ہم تو یہاں بیٹھے ہیں۔“ (۵-المائدة:۲۴) اللہ کی قسم! اگر آپ ”برک الغماد“ تک سواریوں کو چلاتے رہیں تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلیں گے۔
|