السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना اسلامی آداب بوقت الوداع “ विदाई के समय इस्लाम के नियम ”
قزعہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجنا چاہا اور کہا: ادھر آؤ، تاکہ میں تجھے الوداع کہوں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے الوداع کہہ کر اپنی ضرورت کے لیے بھیجا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”میں تیرے دین کو، تیری امانت کو اور تیرے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“
سیدنا عبداللہ خطبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی لشکر کو الوداع کہنے کا ارادہ کرتے تو فرماتے: ”میں تیرے دین کو، تیری امانت کو اور تیرے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی کو الوداع کہتے تو فرماتے: ”میں تیرے دین کو، تیری امانت کو اور تیرے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“
|