السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना دوران قتال جبریل و میکائیل کا سیدنا ابوبکر اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہونا “ लड़ाई के दौरान हज़रत अबू बक्र और हज़रत अली रज़ि अल्लाहु अन्हुमा के साथ हज़रत जिब्रईल और मिकाईल का होना ”
ہیبرہ بن مریم کہتے ہیں کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور کہا: لوگو! کل ایسے آدمی (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے تم کو داغ مفارقت دیا ہے، کہ پہلے لوگ جس سے سبقت نہ لے سکے اور بعد والے لوگ جس (کے مقام) کو نہ پا سکیں گے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی لشکر بھیجتے تو انہیں جھنڈا تھماتے تھے، وہ اس وقت تک نہ لوٹتے جب تک فتح نہ ہو جاتی، ان کی دائیں جانب جبریل ہوتے تھے اور بائیں جانب میکائیل۔ ان کی مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے درہم چھوڑا ہے نہ دینار، ماسوائے سات سو درہموں کے اور وہ بھی اس طرح بچ گئے کہ وہ ایک خادم خریدنا چاہتے تھے۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر والے دن فرمایا: ”تم میں ایک کے ساتھ جبریل اور دوسرے کے ساتھ میکائیل ہے اور اسرافیل بھی بہت بڑا فرشتہ ہے جو جنگ میں یا جنگ کی صف میں شریک ہوتا ہے۔“
|