السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना شہید کا دنیا میں لوٹنے کی خواہش اور اس کی وجہ “ शहीद की दुनिया में लौटने की इच्छा और उसका कारण ”
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” زمین پر جو انسان بھی پایا جاتا ہے، جب وہ مرتا ہے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے بہتر (انجام یعنی جنت) ہوتی ہے تو وہ واپس آنا پسند نہیں کرتا، اگرچہ اسے پوری دنیا ملتی ہو، ماسوائے اللہ کے راستے میں شہید ہونے والے کے، کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ لوٹ جائے اور اسے دوبارہ شہید کر دیا جائے۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجے فرمایا: ”جابر! کیا تجھے خبر ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ کو زندہ کر دیا؟ (وہ اس طرح کہ) اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ سے کہا: کوئی آرزو کرو (میں پوری کروں گا)۔ تیرے باپ نے کہا: مجھے دنیا میں واپس لوٹا دیا جائے، دوبارہ قتل ہونا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے کہا: بے شک میں ایک فیصلہ کر چکا ہوں کہ (ایک دفعہ مر جانے والوں کو) دنیا کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا۔“
|