السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना مشرکوں کو جزیرہ عرب سے نکالنا “ मुशरिकों को जज़ीरह अरब से निकालना ”
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین وصیتیں فرمائیں: ”مشرکوں کو جزیرۂ عرب سے نکال دو اور وفود سے وہی سلوک کرو جو میں کرتا ہوں۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری چیز سے خاموش رہے، یا فرمایا: ”مجھے بھلا دی گئی۔“
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آخری بات، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی، یہ تھی: ”حجازی اور نجرانی یہودیوں کو جزیرۂ عرب سے نکال دو اور جان لو کہ بدترین لوگ وہ ہیں جو اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیتے ہیں۔“
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں زندہ رہا تو یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے نکال دوں گا اور یہاں صرف مسلمانوں کو رہنے دوں گا۔“
|