كتاب المناسك اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل وادیٔ محصب میں ٹھہرنا سنت نہیں ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: (مکہ سے روانہ ہوتے وقت) وادی محصب میں سونے، ٹھہرنے کی کوئی حیثیت نہیں، بس وہ ایک منزل ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام فرمایا تھا۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب المحصب، رقم: 1766. مسلم، كتاب الحج، باب استحباب النزول بالمحصب الخ، رقم: 1312. سنن ابوداود، رقم: 2008. سنن ترمذي، رقم: 922»
|