كِتَاب الزَّكَاةِ کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل 37. باب الْمَسْأَلَةِ فِي الْمَسَاجِدِ باب: مسجد کے اندر سوال کرنے کا بیان۔
عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے ایسا کوئی ہے جس نے آج کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہو؟“، ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک بھکاری مانگ رہا ہے، میں نے عبدالرحمٰن کے ہاتھ میں روٹی کا ایک ٹکڑا پایا تو ان سے اسے لے کر میں نے بھکاری کو دے دیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:9690) (صحیح)» تراجع الألباني (141) (قصہ کے تذکرے کے بغیر ابوہریرہ کی روایت سے یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس سند میں مبارک مدلس راوی ہیں اور بذریعہ عن روایت کئے ہوئے ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف وهو صحيح دون قصة السائل م
|